( عمومی قواعد وضوابط )
(۱) جامعہ کے طالب علم کیلئے اپنی وضع قطع شریعت کے مطابق رکھنا ضروری ہے۔
(۲) مقرر ہ یونیفام کی پابندی ضروری ہے (سفید یونیفام)۔
(۳) جامعہ کاتعلیمی طریقہ کار تعطیلات اور اوقات کار کے بارے میں اپنا نظام ہے جس میں یہ کسی اور نظام کا پابند نہیں۔
(۴) ہر طالب علم کیلئے تدریسی یا غیر تدریسی اوقات میں گیٹ سے باہر جانے کیلئے اجازت ناظم دفتر سے لینی ضروری ہے نیز درج شدہ سرپرست کے علاوہ کسی سے ملاقات یا باہر کی اجازت نہ ہو گی۔
(۵) مقررہ نصاب تعلیم مکمل کئے بغیر ادارہ چھوڑنے والے طالب علم کسی قسم کی سند یا اجازت نامہ کا حقدار نہ ہو گا۔
(۶) قواعد وضوابط کی خلاف ورزی طالب علم کے اخراج کاموجب بن سکتی ہے۔
(۷)جامعہ کے ہر فیصلہ کو کہیں بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
(۸) وقتافوقتا قواعد وضوابط میں کی جانے والی ترامیم کی پابندی سرپرست اور طالب علم کیلئے لازمی ہو گی۔