( شعبہ حفاظ سائنس اسکول )

جامعہ اسلامیہ مدنیہ کے بانی امام الھدیٰ حضرت مولانا قاری عبد الحفیظ قادری رحمہ اللہ تعالیٰ کی درینہ خواہش تھی کہ حافظ قرآن بچوں کے لیے اسکولنگ کا اہتمام بھی ہو جائے تو بھت اچھا ہو ، ہمارے جامعہ سے حفظ قرآن کریم کرنے والے طلبہ کم از کم سائنس میں میٹرک تو کر ہی لیں ۔ حضرت والا کی اس خواہش کو انکے جانشین حضرت مولانا صاحبزادہ محمد سیف اللہ عادل مدظلہ العالی (فاضل دارالعلوم کراچی) اور حضرت مولانا قاری محمد اسد اللہ قادری مدظلہ العالی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور حفاظ سائنس اسکول کے نام سے حفاظ کرام کے لیے بہترین اسکولنگ کا اہتمام کیا۔۔

حفاظ سائنس اسکول اسلام آباد کے اسکولوں میں ان شاءاللہ تعالیٰ ایک بہترین تعلیمی تربیتی ماحول کا شاہکار اسکول ھے۔۔ جہاں بچوں کو دینی سائنسی تعلیم دی جاتی ھے وہیں انکو اعمال صالحہ کا بھی پابند کیا جاتا ھے۔۔

جامعہ نے ایک مناسب اور وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بہترین نصاب ترتیب دیا ھے ، وہ یہ ھے کہ ہمارے ہاں حفظ قرآن کریم کے ساتھ ساتھ اردو ریاضی اور جنرل نالج و جنرل سائنس کی تعلیم کا بندو بست کیا گیا ھے۔۔ تاکہ بچہ جب حافظ قرآن کریم بنے تو ساتھ میں پرائمری کی استعداد کا بھی حامل ہو۔۔ حفظ کے بعد مستقل اسکول کی تعلیم ھے۔۔۔ مستقل اسکول جسکو حفاظ سائنس اسکول کا نام دیا گیا ہے پانچ سالہ نظام تعلیم پر مشتمل ہے۔۔

جس میں پہلے سال میں عربی زبان پر مکمل عبور اور ساتھ 6th اور 7th کی صرف Mathematics اور Science پڑھائی جاتی ہے۔

دوسرے سال میں انگریزی زبان پر مکمل عبور اور ساتھ میں 8th کلاس کے منتخب مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ جس سے طالبعلم اس قابل ہو جاتا ہے وہ میٹرک سائنس میں آسانی کے ساتھ کر سکے۔۔

تیسرے سال میں 9th سائنس میں اور ساتھ درجہ اولی کی نحو ہوتی ھے

چوتھے سال میں 10th سائنس میں اور ساتھ درجہ اولی کی صرف ہوتی ہے

یوں بچہ جب میٹرک سے فارغ ہوتا ھے تو درس نظامی کا پہلا درجہ بھی پڑھ لیتا ہے۔

پانچویں سال میں درس نظامی کا دوسرا درجہ جسکو ثانویہ عامہ کہا جاتا ہے پڑھایا جاتا ھے عربی میڈیم میں۔ اور ساتھ ساتھ ایف اے کی تیاری کی اجازت دی جاتی ھے ذہین بچوں کو۔۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم ثانویہ عامہ کو بھی دو سال کا کردیں اور ان دو سالوں میں بچہ جہاں درس نظامی کا دوسرا درجہ پڑھے وہیں FSC بھی کر لے۔۔ اس طرح کا بہترین نظام بنانے کے لیے وسیع جگہ اور تمام سہولیات سے آراستہ بلڈنگ کی بھی ضرورت ہے۔ دعا فرمائیں اللہ تعالیٰ ہمارے ان منصوبوں میں برکت ڈال دیں اور آسانی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔۔ آمین رب العالمین

حفاظ سائنس اسکول میں ایڈمیشن لینے کے لیے درج ذیل شرائط ہیں۔۔

1) عمر 14 سال سے زائد نہ ہو

2) حافظ قرآن ہو

3) پانچویں پاس ہو یا پانچویں کی استعداد ہو

( کورس کی تفصیل)