( شعبہ درس نظامی )

اس شعبہ کو ہم نے ۹۱۰۲ بمطابق شوال ۰۴۴۱ میں شروع کیا ہے ان شاء اللہ عالمیہ دورہ حدیث یعنی ایم اے عربی اسلامیات تک جانے کا ارادہ ہے اللہ تعالیٰ آسانی فرمائیں۔

اس شعبہ میں قرآن کریم، ترجمہ وتفسیر، اصول تفسیر، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، صرف،نحو، عربی زبان وادب، منطق،فلسفہ، وغیر ہ کی تعلیم دیجاتی ہے جسکا نصاب بورڈکا منتخب کیا ہوتاہے۔
اس شعبہ کا دورانیہ آٹھ سال پر مشتمل ہے۔

درجہ عامہ اول( پہلا سال)

درجہ عامہ دوم (دوسرا سال )

خاصہ اول (تیسراسال)

درجہ خاصہ دوم ( چوتھا سال)

درجہ عالیہ اول (پانچواں سال)

درجہ عالیہ دوم( چھٹا سال)

درجہ عالمیہ اول (ساتواں سال)

درجہ عالمیہ دوم(آٹھواں سال)

اس شعبہ سے فارغ ہونے والے طالب علم کوبورڈ کی طرف سے ایم اے عربی اسلامیات کی ڈگری دیجاتی ہے جوہائیرایجوکیشن پاکستان سے بھی جاری کی جاتی ہے۔