( مستقبل کے جاری منصوبے )

چونکہ فی الحال ہمارے جامعہ ڈیڑ ھ کنال رقبہ پر مشتمل ہے جس میں مسجد ومدرسہ ورہائش سب کچھ ہے مختصر طور پر سمویا ہوا ہے لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ایسی جگہ حاصل کی جائے جس میں اعلی سہولیات کے ساتھ سب ضروریات کا الگ الگ بندوبست ہو مسجد الگ ہو،تعلیمی درس گاہیں الگ ہوں، طلبہ کے ہاسٹل الگ ہوں، اساتذہ کی رہائش گاہیں الگ ہوں اور طلبہ کے کھیلنے کی جگہ الگ ہو کوئی اللہ کا بندہ اس منصوبے میں ہمارا دست وبازو بننا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے یااس بارے میں کوئی مفید مشورہ دینا چاہے بصداحترام قبول کریں گے اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے ہمارے اس نیک ارادے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔

آمین یا رب العامین۔