ففیہ العصر شیخ الحدیث حضرت مولانامفتی غلام الرحمٰن صاحب مدظلہ رئیس الجامعہ العثمانیہ پشاور۔
محبوب العلماء والصلحاء پیرطریقت رہبرشریعت حضرت مولاناپیر قاسم منصور صاحب مدظلہ ۔
پیرطریقت رہبرشریعت حضرت مولاناپیرشفیق الرحمٰن نقشبندی مجددی مدظلہ العالی۔
( مجلس سرپرستان جامعہ )
(۱) ففیہ العصر شیخ الحدیث حضرت مولانامفتی غلام الرحمٰن صاحب مدظلہ رئیس الجامعہ العثمانیہ پشاور۔
آپکا تعارف محتاج بیان نہیں آپ جید عالم دین اور شیح الحدیث ہیں فقہ وافتاء میں آپ کو کامل درک حاصل ہے آپ دینی ودنیاوی تعلیم ایک ساتھ دینے کو مستحسن اور اچھا سمجتھے ہیں اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں ایجوکیشن پر لیکچرز دے چکے ہیں ۵۰۰۲ ء سے ہمارے جامعہ کی سرپرستی فرما رہے ہیں۔
(۲) محبوب العلماء والصلحاء پیرطریقت رہبرشریعت حضرت مولاناپیر قاسم منصور صاحب مدظلہ ۔
آپ کو اللہ تعالیٰ نے دینی علوم کے ساتھ روحانی علوم ومعارف سے بھی نوازا ہے آپ کی صحبت میں رہ کر دنیا فانی کی حقیقت کھلتی ہے اور اللہ رب العزت کی محبت اور حضور پر نور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاعشق مدام پیدا ہوتاہے آپ شیخ المشائخ تاجدار اولیاء نقشبند حضرت پیر ذولفقار احمد نقشبندی مجددی مدظلہ کے خلیفہ اجل ہیں
(۳)پیرطریقت رہبرشریعت حضرت مولاناپیرشفیق الرحمٰن نقشبندی مجددی مدظلہ العالی۔
آپ جامعہ اسلامیہ مدنیہ کے سرپرسرت اور کئی جامعات کے رئیس ہیں آپ شیخ المشائخ تاجدار اولیاء نقشبند حضرت پیر ذولفقار احمد نقشبندی مجددی مدظلہ کے خلیفہ مجاز بھی ہیں۔