( اھداف واغراض )
(۱)ایسے علماء وحفاظ تیار کرنا جو معاشرے کی دینی ضرورت پوری کر سکیں۔
(۲)دینی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ایسی روحانی تربیت کرناکہ جامعہ کے پڑھے ہوئے نوجوان معاشرے کا ایک بہترین فرد بن سکیں اور فلاح ورشدکا ذریعہ بنیں۔
(۳)پوری دنیا میں قرآن وحدیث کی پرنور تعلیمات کو پھیلانے کیلئے حتیٰ المقدور کو شش کرنا۔
(۴) ایسے علماء تیار کرناجو قرآن وسنت میں گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ایسی حکمت وبصیرت سے مالامال ہوں کہ فتنوں کاسدباب کر سکیں اور الحاد وزندقہ اور بے راہ روی کے آگے بند باندھ سکیں۔
(۵) اللہ تعالیٰ کو راضی کرنااسکی عبادت کرکے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کر نا انکی اطاعت کرکے اور مخلوق کو راضی کرناخدمت کرکے یہ تینوں روحانی ووجدانی جذبات اپنے طلبہ میں پیدا کرناتا کہ امت پھر امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن سکے